اپنے فی البدیع جملوں کے ذریعے مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار طارق ٹیڈی جو عرصہ 20 سال سے سٹیج پر راج کررہے ہیں آجکل شدید بیماری میں مبتلا ہیں بتایا جارہا ہے کہ اب ان کی طبیعت اور زیادہ بگڑ گئی ہے معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی ٹیڈی نجی ہسپتال میں10 روز سے زیر علاج ہیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ ہسپتال کا بقیہ بل ادا کر سکیں۔
اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے حالت کی مخدوش حالت کے سبب حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔یاد رہے کہ اداکار مستانہ اور افتخار ٹھاکر کے ساتھ ان کے ہٹ ڈرامے آج بھی اسی ذوق و شوق سے دیکھے جاتے ہیں -اداکار مستانہ بھئی علالت کے سبب کئی برس پہلے اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے
آج سے دس روز قبل لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈرامہ پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔مگر اب تک ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی –