معروف خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

بھارت سنگھ کا شمار ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو دہائیوں سے میڈیا پر راج کررہی ہیں. اپنی ورسٹائل اداکاری سے وہ بڑے بڑے مرد کامیڈین کے چھکے چھڑا دیتی ہیں اور بالی ووڈ کے بڑے سے بڑے فنکار ان کے آگے ہاتھ جوڑ تے ہیں مگر آج ان کے حوالے سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے – بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کے باعث بھاری بھرکم بدن رکھنے والی بھارتی سنگھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی۔ بھارتی سنگھ نے اپنی صحت سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹس کے بعد ان کے پتے میں پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے، بھارتی کامیڈین کا کہنا ہے کہ فی الحال شوٹ سے آف ہے، تاہم وہ پرامید ہیں کہ یہ عارضی بریک صرف چند دن کی بات ہے۔جس کے بعد وہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کے درمیان ہوں گی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گی –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا