پاکستان کے ڈراموں میں جاندار کردار ادا کرکے نام بنا نے والی اداکارہ نے ایک نشئی لڑکی کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے لمبے اور گھنے بالوں کی قربانی دے دی اور بوائے کٹ کروالیا – پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے منفرد روپ اپنا لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کا یہ انوکھا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اداکارہ کے نئے پروجیکٹ کی پہلی جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکارہ سونیا حسین کو اس نئے لُک میں پہچانناخاصا مشکل ہے کیوں کہ نازک اندام حسینہ، سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔انھوں نے اس طرح سے یہ روپ دھارا ہے کہ اگر وہ ماکیٹ میں نکل جائیں تو شائید ان کے قریب ترین عزیز اور رشتہ دار بھی ان کو پہچان نہ پائیں –