معروف اداکارہ زارا نور کے گھر بیٹی” نور جہاں ” کی پیدائش

بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اسماء اعجاز کی بیٹی معروف اداکارہ زارا نور ایک بیٹی کی ماں بن گئیں -میدیا پر یہ خبریں ارہی تھیں کہ زارا امید سے ہیں -تاہم آج انھوں نے اس حوالے سے خود اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری دکھائی – پاکستان کی معروف شوبز جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسد اور زارا نور نے سوشل میڈیا پر پرستاروں کو بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری سے آگاہ کیا، بیان میں کہا گیا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمد للہ؛ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے ماں باپ بن گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ زارا نور عباس اور اسد نے بیٹی کا نام نورِجہاں صدیقی رکھا ہے، دونوں نے مداحوں سے دعاؤں اور بیٹی کی لمبی زندگی کی درخواست بھی کی۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ