معروف اداکارہ ایمن منیب خان گھر حادثے میں زخمی ہوگئیں

 

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ان کے گھر میں دھماکے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی۔ ٹویٹر پر جاری تصاویر میں ان کے گھر میں ملبے کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں –

 

 

 فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ نے لکھا کہ “گزشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہوگیا۔اس دھماکے کی زد ًمیں آکر ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے “۔انہوں نے مزید لکھا کہ “ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے”۔اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کے بہت مشکور ہیں-

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی