معجزہ: بھارت میں 30 سال ڈیم کے پانی میں چھپی مسجد صحیح حالت میں نمودار

ہندوستان میں قدرت کا ایک اور معجزہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب کئی سو سال قبل تعمیر کی جانے والی مسجد 30 سال مسلسل پانی میں ڈوبے رہنے کے باوجود بالکل صحیح سلامت کھڑی رہی اور اب مسلمانوں کے لیے زیارت کا سبب بن رہی ہے -یہ مسجد1985ء میں ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آگئی تھی، اس 30 فٹ بلند مسجد کے خوبصورت گنبد اور مینار تاحال اپنی اصلی حالت میں موجود ہیںحالانکہ ابھی ہم نے سیلاب کے دوران دیکھا تھا کہ کس طرح پانی چند گھنٹوں میں بڑے بڑے گھروں ،پلوں ، ڈیموں اور ہوٹلوں کو بہا لے گیا تھا –

۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقدس مسجد کا نام نوری مسجد ہے جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے 600 سال قدیم بتایا جا رہا ہے -تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مسجد 600 سال قبل تو نہیں البتہ 120 سال قدیم ہو سکتی ہے

اس مسجد کے نمودار ہونے پر مقامی مسلمان خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہاں آ کر تکبیر اور اذان بلند کر رہے ہیں

Related posts

عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد رکاوٹیں ختم ؛ پولیس کی بھاری نفری تعینات

شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں؛ضلعئی انتظامیہ

آج کے بعداحاطہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہ کیا جائے؛سپریم کورٹ کا حکم