مظفر گڑھ : مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ ؛ 60 سالہ خاتون جاں بحق

مظفر گڑھ میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔یہ اخبارات کی خبروں کے مطابق آٹے کے حصول کے لیے ہونے والی 7ویں ہلاکت ہے -حکومت کے لیے یہ نیکی کا کام آہستہ آہستہ رسوائی کا سبب بننے لگا ہے کیونکہ غربت کے ہاتھوں لوگ بھوک سے مرنے لگے ہیں اور کم جگہوں پر زیازہ تعداد میں پہنچ جانے کے سبب یہ حادثات ہورہے ہیں

 

متاثرہ خاتون مفت آٹے کیلئے مخصوص پوائنٹ پر آئی تھی کہ بھگدڑ مچ گئی، خاتون زیادہ عمر کے سبب اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر کر زخمی ہو گئی، بعدازاں خاتون چل بسی۔اس سے قبل آج بھکر میں 66 سالہ شخص کی مفت آٹا لینے کے دوران جان چلی گئی۔ واضح رہے کہ مفت آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ مچنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور