مظفر آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ تقریر کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔وہ یوسف رضا گیلانی کے بعد دوسرے وزیرزعظم ہیں جنہیں عدالت کی جانب سے برطرف کیا گیا ہے -یہ پہلا موقع ہے جب ایک تقریر پر کسی وزیرزعظم کو ناہل کیا گیا –
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس کو خطے کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا
بی بی سی اردو کا لائیو پیج: https://t.co/yFmMVTQPq4 pic.twitter.com/sW3562ybP1
— BBC News اردو (@BBCUrdu) April 11, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی سے نااہل کردیا، عدالت سے متعلق بیانات پر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قراردےدیا گیا،مظفرآباد ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو سزاسنائی،وزیراعظم آزادکشمیر کو ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی ۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی عدالت میں پیشی کیلیے مظفرآباد آمد ، وزراء حکومت ، ممبران اسمبلی سمیت پی ٹی آئی رہنماء بھی ہمراہ ,عدالت کے باہر کارکنان کی جانب سے فقیدالمثال استقبال۔#PMTanveerIlyasKhan #PTIAJK pic.twitter.com/gQNhSLnbWx
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) April 11, 2023
یاد رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے اسلام آباد میں ویلفیئر آگنائزیشن کی تقریب میں متنازعہ تقریر کی تھی ،سردارتنویر الیاس کاکہناتھا کہ ہم کام کرناچاہتے ہیں مگر عدالت سٹے پر سٹے دیئے جا رہی ہیں،ہم کوئی پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس پر حکم امتناعی آ جاتا ہے،سردار تنویر الیاس کا مزید کہناتھا کہ سڑک چلتے لوگوں کو بلا کر سٹے دیا جاتا ہے، ان کا یہ جملہ بار بار کوٹ بھی ہوا ”میں ججز کا دھواں نکالوں گا“-عدالت نے انہیں پہلی پیشی کے بعد ہی عدالت میں فیصلہ سناکر عہدے سے ہٹا دیا –