کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ، مصنوعی دانتوں سے متعلق قربانی کے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ذرائع کے مطابق بیوپاری میاں بیوی کے حوالے سے خریدار کو دانتوں پر شک ہوا تھا، جانچ کے دوران خریدار پر یہ انکشاف ہوا تھا۔
جس کے بعد سمن آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے دوران بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔بیوپاری میاں بیوی کراچی کے رہائشی نہیں بلکہ وہ جانوروں کو فروخت کرنے کے لیے حیدر آباد سے کراچی آئے تھے، جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تو اپنے ساتھ فراڈ ہوگیا ہے میاں بیوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی دانتوں کے حوالے سے ہم بھی لاعلم ہیں، ہم تو خود فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ گشت پر معمور اہلکاروں کو مصنوعی دانتوں سے متعلق اطلاع ملی تھی ،اب اگر یہ بے گناہ ہوئے تو جس شخص سے انہوں نے جانور خریدے تھے اس سے پوچ گچھ کی جائے گی مگر ان کا کراچی سے حیدر اباد جاکر جانور فروخت کرنا صاف بتارہا ہے کہ اصل مجرم یہی دونوں ہیں –