مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے

ایم کیو ایم سے علحدگی اکتیار کرنے والے ناراض رہنما دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے -ان میں نمایاں نام فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا ہے -ان رہنماؤں کی واپسے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے جنرل ورکرز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے دو امیدوار پہلے ہی فائنل کر لئے گئے ہیں جو پارٹی کے معروف رہنما مصطفی کمال اور فاروق ستار ہیں -متحدہ کے ناراض رہنماؤں کی واپسی کے بعد یہ پہلا بڑا اجلاس ہے جس میں بہت اہم فیصلے متوقع ہیں -اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا متحدہ موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھتی ہے یا وہ اس سے علیحدگی کا اعلان کرکے حکومت کو کوئی نیا سرپرائز دیتے ہیں تاہم ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ رہنے کے لیے عجیب وغریب مطالبات کریں گے اور پیسے ماںگیں گے -مگر حکومت کے ساتھ کسی اشارے تک ساتھ ہی رہیں گے –

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنما سیاسی حکمت عملی سے متعلق کارکنان کو آگاہ کرکے اعتماد میں لیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جنرل ورکرز اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان کرے گی۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟