آج اسلام اباد ہائی کورٹ میں این اے 48میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے جب امیدواروں سے فارم 45 طلب کیے تو پی ٹی آئی اور مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے اپنے فارم 45 عدالت کے سامنے رکھے جو بالکل ایک جیسے تھے مگر نون لیگ کے ایم این ایز اپنے فارم 45 پیش ہی نہ کرسکے -جس پر عدالت نے نہ صرف ان امیدواروں بلکہ اس حلقے میں الیکشن کروانے انچارچ آر او کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا این اے 48میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کے فارم 45میچ کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق این اے 48میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے جیتنے والے لیگی رہنما راجہ خرم نواز اورریٹرننگ افسر این اے 48پر بھی 15،15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ این اے 46کی حد تک کیس کی سماعت ابھی باقی ہے۔آج کی ہونے والی پیش رفت کے بعد عدالت کیا فیصلہ دے گی اس کے بارے میں اب کوئی ابہام رہ نہیں گیا لگتا یہی ہے کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس مل جائیں گی -الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ این اے 46کی حد تک کیس کی سماعت ابھی باقی ہے جس کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے –