مصر : نشے کے عادی شخص نے شادی سے انکار پر منگیتر کو جان سے مار دیا

نشے کے عادی شخص سے شادی سے انکار مصری لڑکی کی جان لے گیا – اطلاعات کے مطابق مصر کے علاقے پورٹ سعید کی رہائشی 20 سالہ خلودالسیّد فاروق درویش کو اس کے سابق منگیتر اس کے گھر پر ہی صرف اس وجہ سے ماردیا گیا کیونکہ اس نے اس کے ساتھ زندگی گزارنے سے انکار کردیا تھا قتل کیا گیا، قاتل کی شناخت ایم ایس ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے خلودالسیّد فاروق درویش کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

 

مصری میڈیا کے مطابق خلود کا سابق منگیتر منشیات کی لت میں مبتلا تھا اور منگنی ٹوٹنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ ایم ایس ظاہر نے خلود کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانی جس پر ایم ایس خلود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور جب اس نے اس نشئی کی بات نہ مانی تو اس ن بدبخت نے یہ انتہائی قدم اٹھاکر بے گناہ اور مّصوم لڑکی کی زندگی کاچراغ گل کردیا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی