مشہور کامیڈین اور سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی

مشہور کامیڈین اور سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے – طارق ٹیڈی کو وینٹی لیٹر سے اتار دیا گیاہے لیکن وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہی رہیں گے-آج سے 15 روز قبل ایک ڈر امے میں پرفارمنس کے دوران ہی ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا –
سٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی کا سرکاری سطح علاج کا اعلان ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی3 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے-ان کے علاج کے حکومت پنجاب 5 لاکھ روپے چیک دینے کا اعلان کیا ہے جو انہیں ہسپتال میں� ہی مہیا کردیا جائے گا –

 

پنجاب حکومت کی ہدایت پر پی کے ایل آئی کے 3 ڈاکٹرز طارق ٹیڈی کا مکمل علاج کریں گے۔ ۔پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کی انفیکشن میں کمی لا رہے ہیں اور اداکار کوجگر کے عارضے کی تمام ادویات دے رہے اور ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
حکومتی سطح پر طارق ٹیڈی کے علاج کے اعلان پر پنجاب تھیٹر پروڈیوسرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین قیصر ثناء اللہ خان،دیگر عہدیداران ،قیصر پیا، اداکارہ ندا چوہدری،رائمہ خان،سونو بٹ ،مختار چن سمیت دیگرفنکاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنکار برادری کے دل جیت لئے ہیں ،ہم چوہدری پرویز الٰہی کی فنکار دوستی پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔امید ہے کہ طارق ٹیڈی جلد مکمل شفا یاب ہوکر ایک بار پھر اپنی عوام کے بیچ ہونگے -اور عوام کے لبوں پر پہلے کی طرح مسکراہٹیں بکھیریں گے

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا