مشہور پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کورونا کا شکار ہوگئیں

پاکستانی فلم اور ٹی وی میں کام کرنے نام کمانے والی اداکارہ ماورہ حسین کو بھی کورونا وبا نے دبوچ لیا -ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پرپوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں ہیں اور دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف کویڈ پازیٹو واحد قسم کی پازیویٹی ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں، اس کے باوجود میں شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے اپنے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کی صحت یابی کی دعائیں کر رہے ہیں ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ انشاللہ وہ بہت جلد ٹھیک ہو کر اپنے کام کا دوبارہ آغاز کریں گی

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس