مشہور ٹی وی اداکارعمران اشرف اور اہلیہ کرن میں بریک اپ کی خبریں

بھولے پاگل کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مشہور ٹی وی اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ کرن نے اپنے شوہر کا نام اپنے نام سے ہٹا کر اپنے والد کا نام لکھ لیا ہے، اب وہ انسٹاگرام پر  کرن اشفاق حسین ڈار کے نام سے اپنی پوسٹ شئیرکیا کریں گی ۔

نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کرن نے عمران اشرف کی تمام تصویریں بھی اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس نے ان افواہوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے کہ ان مین علیحدگی ہوگئی ہے یا ہونے جارہی ہے ۔دوسری جانب کرن اشفاق نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر کچھ ایسی اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ