مشہور ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف” ڈولی ” 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں

�پاکستان کی مشہور خواتین ٹک ٹاکر میں ایک نام نوشین کا بھی ہے جنہیں پاکستانی ڈولی کے نام سے جانتے ہیں ان کے لاکھوں فالورز ہین اور وہ ٹک تاک سے خوب پیسے بھی کمارہی ہیں اس کے علاوہ ان کی آمدن کے اور بھی کئی ذرائع ہیں ان ہی میں سے ایک ان کا لاہور کا بیوٹی سیلون بھی ہے -مگر وہ بھی ٹیکس چور نکلیں مشہور ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف” ڈولی ” 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹک ٹاکر کا اکاؤنٹ فریز کر دیا گیا ، جس کے بعد ڈولی کو یہ رقم دینا پڑگئی پی آر اے نے بینک اکاؤنٹ اٹیچ کر کے44لاکھ روپے کی رقم وصول کر لی،دیگر رقم کی وصولی کیلئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونے پر انہیں فریز کیا جائے گا۔

 

 

پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس دیئے گئے تھے مگر انھوں نے ان نوٹسز کو کوئی اہمیت نہیں دی جس کے بعد ادارہ حرکت میں آیا ، ادارے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ڈولی کو بار بار موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاؤنٹ فریز کرنا پڑا ،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کی۔اب جب ٹک تاکر سے اس حوالے سے میدیا والے سوال کرین گے تو وہ بھی اس پر اپنا موقف ضرور دیں گی اور بتائیں گی کہ اصل حقیقت کیا تھی –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ