سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے گھر میں اپنی اہلیہ کو گھریلو جھگڑے کی بنیا د پر قتل کر دیا ۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کر دیاہے ، واقعے کی خبر سنتے ہی پولیس کے سینئر افسر ان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، قتل کے محرکات کی بابت معلوم کیا جارہا ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئے ہیں وہ شیئر کیئے جائیں گے –
ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیاہے اور مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ایازا میر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر بھاری آہنی چیز سے وار کرتے ہوئے قتل کیا -میاں بیوی کے درمیان آج صبح جھگڑا ہوا تھا ، پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو وہاں شاہ نواز موجود تھا اس نے گھر سے فرار ہونے کی کوشش بھی نہیں کی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔
ایاز امیر جب چک شہزاد پہنچے تو وہاں موجود صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سولات شروع کر دیئے ، ایاز امیر نے کہا کہ مجھے جب اطلاع ملی تو میں ہل کر رہ گیا ، کیونکہ اس طرح کی خبر پورے خاندان کو شرمسار کردیتی ہے خدا نہ کرے کسی کو بھی اس طرح کی خبر سننے کو نہ ملے ۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کا روز مرہ آنا جانا تھا یہاں پر اس پر ایاز امیر نے کہا کہ نہیں صحافتی مصروفیات کی وجہ سے میں کبھی کبھی یہاں آتا تھا ۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ بتایا جارہاہے کہ آپ کے بیٹے شاہ نواز نشے کے عادی تھے اور جب انہوں نے اہلیہ کو قتل کیا تو وہ اس وقت بھی نشے میں تھے ۔ایاز امیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اب میں کیا کہوں ، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ نہ ہواور یہ صدمہ کسی کو بھی نہ اٹھانا پڑے ۔