مشہور خاتون پولیس افسر شہر بانو کی شادی کی تیاریاں شروع

کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک لڑکی کو عربی تحریر والا لباس پہنے کی وجہ سے ہجوم نے گھیر لیا تھا جس پر ایک پولیس افسر نے اس کی جان بچائی تھی اور پورے پاکستان میں وائرل ہوگئیں تھیں – اب اس پولیس افسر شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور ان کے ہونیوالے دولہا کے بارے میں بھی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔ ان کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ خاتون پولیس افسر کے سسرال کے پٹرول پمپ بھی ہیں اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں، شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاوالدین سے ہی بارات آئے گی- اس کے کچھ دن بعد وہ تحریک انساف کی کواتین کے خلاف لیکن پھر اپنے کریک ڈاؤن کی وجہ سے پی ٹی آئی کی تنقید کا نشانہ بھی بنیں اور ان کی خوب ٹرولنگ ہوئی -لیکن اب ان کے حوالے سے خوشیوں بھری خبر ہے کہ وہ پیا دیس سدھاررہی ہیں –

شہر بانو کا پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں، اب ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور جمعرات کو ان کی رخصتی ہوگی، اطلاعات کے مطابق ان کا ولیمہ اتوار کو لاہور میں ہوگا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ، پری ویڈیونگ تقریبات تین چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں، قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا