بھارتی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے رشبھ پنت ایک خوفناک کار حادثے کا شکارہوگئے -ان کے جسم اور سر پر شدید چوٹیں آئیں مگر ان کی جان بچ گئی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھاکیونکہ گاڑی پوری رفتار کے ساتھ سائیڈ پر لگی دیوار سے ٹکرائی اور اس میں آگ گ گئی -انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم نے بتایا کہ اینڈیا کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کار حادثے میں ملوث ہونے کے بعد جمعہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا میں متعدد رپورٹس کے مطابقہ حادثہ شمالی ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا اس وقت پنت گاڑی میں اکیلے تھے ۔پورٹس میں مزید کہا گیا کہ وکٹ کیپر کو سر، کمر اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں۔ان کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز نے کہا کہ یہ حادثہ شمالی ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ریشبھ پنت کا منگلور اور نرسن ضلع ہریدوار کے درمیان حادثہ ہوا تھا۔” “اسے اب روڑکی کے ایک اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد دہرادون کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔”
ٹیم نے 25 سالہ نوجوان کی انجری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ لیکن دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سدھارتھ صاحب سنگھ نے کہا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔سدھارتھ سنگھ نے ایک بیان میں کہا، “ہم سب فکر مند ہیں لیکن شکر ہے کہ وہ مستحکم ہیں۔”نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین اور سابق ٹیسٹ بلے باز وی وی ایس لکشمن نے پنت کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔لکشمن نے ٹویٹ کیا، “رشبھ پنت کے لیے دعا کر رہا ہوں۔ شکر ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔”دہلی کیپٹلس کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔سابق آسٹریلیائی کپتان نے ٹویٹ کیا ، “امید ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے اور اپنے پیروں پر واپس آجائیں گے۔”پنت ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے اس ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز 2-0 سے جیتی تھی لیکن انہیں اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف میچوں کے لیے ان کے ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ان کے حادثے کی وجہ ذہنی دباؤ ہوسکتا ہے –