بھارت کے ٹی وی اداکار ویویان دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ “انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا” – ویویان دی سینا نے 2008 میں بھارتی ٹی وی ڈرامے “قسم سے” سے اداکاری کا آغاز کیا تھا – جس کے بعد وہ “اگنی پریکشا زندگی کی”،” گنگا”،” پیار کی یہ ایک کہانی”،” مدھوبالا”،” ایک عشق ایک جنون” اور” شکتی” اور صرف تم جیسے مشہور ڈراموں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار ویویان دسینا نےاپنے حالیہ انٹرویو میں اسلام قبول کرنے اور اپنی دوسری شادی پر کی افواہوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیاکہ انہوں نے� مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ ویویان نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے تصدیق کرتے بتا یا کہ” وہ 2019 کے ماہَ رمضان سے اسلام قبول کرچکے ہیں”. انہوں نے بتایا کہ “انکی زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے لیکن اب اسلام کےپیروکار ہوں”۔ ان کامزید کہنا تھا کہ” دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے”۔
بھارتی اداکار کا اسلام قبول کرنیکا اعتراف
مزید تفصیلات: https://t.co/ggmlkBOwsY#VivianDsena01 #indianactor #sunonewshd pic.twitter.com/yMwtpWr6bt— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) March 29, 2023
'دن میں پانچ وقت نماز پڑھ کر سکون ملتا ہے'، معروف بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرلیا https://t.co/G42U5g5cr0
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 29, 2023
ویو یان دسینا نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کے آغاز کی مبارک باد دی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ “اللہ تعالیٰ, رمضان المبارک کے اس بابرکت پہلے جمعہ کے دن ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دے جو آپ کی خاطر صدق دل سے روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ہمارے روزوں اور راتوں کی دعاؤں کو قبول فرمائیں جو ہم پوری اطاعت کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہمیں غفلت سے دور رکھ اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما۔ آمین”۔یاد رہے کہ اس سے قبل ویویان ساتھی اداکارہ واہبیز دورابجی سے 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس مشہور جوڑی نے 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی جس کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے اپنا اسلامی نام کیا رکھا ہے –