مشہور بھارتی اداکارہ راکھی سانوت نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کردی

نت
بھارت
مسلمان
نماز ادائیگی
تلقین
مزہب

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جنھوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا اور عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہیں آج انھوں نے مسلمانوں کو ایک اور نصیحت کردی اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلما ن نوجوان لڑکے لڑکیوں کو نماز کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ” اگر آپ دکھ میں ہو تو تہجد کی نماز بھی پڑھیں”۔

 

 

ای ٹائمز کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ “میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ بھی نماز کی پابندی کریں”۔اداکارہ نے کہا کہ” عادل کو نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی -ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی پریشانیاں بڑھ جائیں تو 5 فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ تہجد کی نماز بھی پڑھیں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نمازیں سوشل میڈیا سے سیکھ رہی ہیں -میں مسلمان ہو گئی ہوں اب اپنا مزہب تبدیل نہیں کریں گی –

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل