مشہور امپائر مرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایلیٹ امپائر مرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ 60 سالہ مرائس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔مرائس ایراسمس نے اپنے کیرئیر میں 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی۔انہوں نے 18 ویمن ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔
مرائس ایراسمس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتا دیا تھا، جس کا آج انھوں نے باضابطہ اعلان کردیا ۔مرائس ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔پاکستان میں ان کے کئی متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے سخت تنقید بھی کی گئی –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے