پاکستان میں جو چیز سب سے زیادہ پڑھی اور شئیر کی جاتی ہے وہ کسی حادثے جرم یا کسی مشہور شخصیت کی موت کی خبر ہوتی ہے -اسی لیے ان افواہوں کو سوشل میڈیا صارفین نے کاروبار بنا لیا ہے -آئے روز کسی مشہور کھلاڑی اداکار یا سیسد دان کی موت کی جھوٹی خبر چلادیتے ہیں جو تیزی سے وائرل ہوجاتی ہے -آج اس کا نشانہ مشہور و معروف اداکار محمود اسلم بنے -اپنی موت کی خبر خود پڑھکر پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اسلم نے خودسے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
معروف ڈرامہ سیریل “بلبلے” میں مومو کے شوہر محمود صاحب کا کردار ادا کرنے والے محمود اسلم نے سوشل میڈیا پر خود کی موت سے متعلق جعلی خبروں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ اداکار کا کہناتھا کہ “میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔”محمود اسلم نے کہا کہ اس خبر کو سُن کر میرے گھر والے اور دوست احباب پریشان ہوگئے ہیں اور مجھے لگاتار فون کالز آرہے ہیں۔خدا کا خوف کرو لوگوں کو پریشان نہ کیا کرو- ��انتقال کی خبر چلانے سے پہلے اس کے عزیز واقارب سے تصدیق تو کرلیا کرو –