مشکل وقت میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب لوٹے ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے؛شیر افضل مروت

خیبر پختون خواہ میں پرویز خٹک کی جماعت کی تشکیل اور اس میں سابق اراکین اسمبلی کی شمولیت پر کپتان کے وکیل سیخ پا ہوگئےاور پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر برس پڑے – چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو کر نئی پارٹی بنا رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ جو لوگ گئے وہ سب اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔

 

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر مشکل وقت آیا تو یہ لوگ بھاگ گئے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب لوٹے ہیں یہ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے،انھوں نے عمران خان کے دور میں وزیراعلی رہنے والے محمود خان کے پرویز خٹک کے ساتھ کھڑے ہونے اور پی ٹی آئی چھوڑنے پر سخت حیرت کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ محمود خان نے کل ہی کہا کہ میں پرویز خٹک کا نہ کٹھ پتلی ہوں نہ اس کے ساتھ جا رہا ہوں، آج محمود خان پرویز خٹک کے ساتھ چلا گیا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نام رکھنے سے پرویز خٹک چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بن سکتا۔شیر افضل خان مروت نے مزید کہا ہے کہ آج کی اہم عدالتی کارروائی پر تحریک انصاف کا موقف دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سات آٹھ دن کی تعطیلات کے بعد آج آئے ہیں، چیف جسٹس نے بہت سے شریک ملزمان کی اسی کیسز میں ضمانتیں خارج کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 20 جون کو انہوں نے اسد قیصر، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کیں، چار تاریخ کو چیئرمین پی ٹی آئی انہی جج کی عدالت میں موجود تھے، جب چیئرمین پی ٹی آئی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تو عدالت نے کہا ٹھیک فیصلہ کیا، میں چیئرمین پی ٹی آئی اور لیگل ٹیم کی طرف سے التجا کرتا ہوںکہ خدارا عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے دیں انھوں نے چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ہمیں انصاف دیں، ہم ظلم اور جبر کا شکار ہیں، ہائیکورٹ مظلوم کی مدد کرے-

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم