چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید
میجر طفیل محمد شہید کا 65 واں یومِ شہادت#MajorTufailMohammad #BOLNews pic.twitter.com/BJFIgJ74Ua— BOL Network (@BOLNETWORK) August 8, 2023
پاکستان میں ابتک 10 فوجی جوان ایسے ہیں جنہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز دیا گیا ہے -ان میں سب سے پہلے راجہ محمد سرور کو پہلا نشان حیدر کشمیر کی جنگ میں ملا تھا – میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔ انہوں نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اس کے علاوہ 67 پھر 71 اور پھر 99 کی کارکل جنگوں میں مزید 8 جوانوں کو نشان حیدر سے نوازا گیا -یہ صرف ان فوجی جوانوں کو کو دیا جاتا ہے جو ارض وطن کے لیے اپنی جان قربان کردیں –