مسلم لیگ نون کے ایم پی اے جن کے بارے میں یہ بات سامنے آرہی تھی کہ وہ منحرف ہورہے ہیں یا استعفیٰ دے رہے ہین آج ان کے بیٹےزید غیاث پر شدید قاتلانہ حملہ ہواجس میں وہ شدید زخمی ہوگئے
شکر گڑھ: درمان چوک ،ن لیگی ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ۔پولیس
شکر گڑھ: زید بن غیاث کے جسم کے مختلف حصوں پر 3 فائر لگے ھیں پولیس
شکر گڑھ: وقوعہ کے وقت درمان چوک میں ایلیٹ فورس بھی موجود تھی ،
پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث کو 3گولیاں لگی ہیں اورانہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ۔تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کی تھی -پولس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی سشمنی کا لگتا ہے