رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں، ترجمان لیسکو
تفصیلات جانیے: https://t.co/qUuJi3PSvU#DailyJang #LESCO #PMLN pic.twitter.com/LB4XE4YRlg— Daily Jang (@jang_akhbar) October 2, 2023
رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں ، لیسکو عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی اشیاء قبضے میں لیکر رخسانہ کوثر کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، اس واردات کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں ۔ لیسکو کی جانب سے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کر لیے گئے ہیں اور باقی ان کی گرفتاری کے بعد وصول کیے جائیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت کے احکامات کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا ، اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔