مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،نوازشریف الیکشن سے قبل پاکستان میں ہوں گے: مریم اورنگ زیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے ہی اسمبلیں ختم ہوجائیں گی اور عام انتخابات کے لیے نگران سیٹ اپ کام شروع کردے گا -وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی ،اگست میں آئینی مدت ختم ہونے پر نگران سیٹ اپ آ جائے گا۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،نوازشریف الیکشن سے قبل پاکستان میں ہوں گے ،الیکشن میں کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت پر کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا،جب بھی حکومت کا موقع ملا مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ۔ان کے اس اعلان کے بعد اب اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی