مسلم لیگ نون کے صابق صوبائی وزیر ملک جہاں زیب خان ، ان کا بھائی اور بیٹا ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک جہاں زیب خان اور ان کے بھائی اور بیٹے کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر تیمرگرہ میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔

IMAGE SOURCE : Independent Urdu

جہان زیب، ان کے بھائی ایڈووکیٹ ملک اورنگ زیب اور بیٹے ملک نعمان کو تورمنگ کے واقعے میں 16 ستمبر 2021 کو نامزد کیا گیا تھا، جس میں جنازے کے دوران تصادم میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انہوں نے عدالت سے گرفتاری سے قبل ضمانت حاصل کر لی تھی۔ تینوں کو تیمرگرہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔

IMAGE SOURCE : Dawn News

ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 16 ستمبر کو تورمنگ میں فائرنگ کے تبادلے میں جہان زیب کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان