ایک روز قبل مسلم لیگ کے فیصل آباد سےتعلق رکھنے والے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کھل کر فوج کے خلاف بیانات دینے کا فیصلہ کرلیا اپنے دو نجی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الیکشن جیتنے میں ملک کے مقتدر اداروں کا ہاتھ ہے انھوں نے الزام لگایا کہ پچھلے الیکشن سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا -انھوں نے الزام لگایا کہ چند ادارون نے ججز کو بلیک میل کیا تاکہ نواز شریف کو سزا دلوائی جا سکے

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج کا کام سیاست میں دخل اندازی نہیں -ان کے بقول فوج اور دیگر ادرے اللہ اور رسولﷺ کا نام لیکر حلف اٹھاتے ہیں کہ اپنی آئینی حد سے تجاوز نہیں کریں گے- انھوں نے ایوب خان اور مشرف کا نام لیکر کہا کہ انھوں نے جمہوریت کو روند کر گناہ کبیرہ کردیا اور اللہ کی بارگاہ میں ان کی پکڑ ہوگی
مگر طلال صاحب ایک نام ضیااحق کا بالکل گول کرگئے جس کی گود میں پل کر مسلم لیگ نون جوان ہوئی -جس ضیا نے نواز شریف کو اپنا روحانی بیتا قرار دیا تھا – ٹویٹر پر ان کے حامی ان کے ساتھ کھڑے تو نظر آرہے ہیں مگر کسی ایک نے بھی ان سے جنرل ضیا کے بارے میں نہیں پوچھا کہ وہ کتنے گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ اللہ کے سامنے کسطرح جواب دہ ہونگے
جمہوریت کا قتل یقینا بہت ہی برا فعل ہے مگر جو سیاست دان جمہوری عوام کے ساتھ کررہے ہیں ان کو قرضوں کی دلدل میں ڈبوئے جارہے ہیں -پوری دنیا میں اپنے محل بناتے جارہے ہیں -سویس بنکوں مین لانچوں کے ذریعے پیسے بھیجتے رہے ہیں- کیا وہ اللہ کی عدالت میں جواب دہ نہیں ہیں؟ یقینا انہیں روز قیامت تو اپنے ان افعال کا جواب دینا ہی ہوگا مگر یہی پیسہ ان کے لیے عزت کی بجائے ذلت کا سبب بن گیا ہے انہیں چور اورڈاکو کے لقب سے پکارا جارہا ہے -یہ بھی یقیناعزاب الہٰی ہے اگر کوئی سمجھنا چاہے