مسلم لیگ نون کے ایم پی اے فیصل نیازی کی پی ٹی آئی میں شمولیت

مسلم لیگ نون کو ضمنی انتخاب سے قبل ایک بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ مسلم لیگ نون کے خانیوال سے منتخب ہونے والے ایم پی اے فیصل نیازی نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے – سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ استعفیٰ دینے کے بعدفیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔

فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اوراب انھوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں فیصل نیازی کے علاوہ بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ایم پی اےمحمد کاشف جالی ڈگری کی بنا پر نااہل ہوچکے ہیں یوں پی ٹی آئی کے پاس اسوقت 173 اور مسلم لیگ نون کے ساتھ 175 ممبران ہیں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی