مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر کاعہدہ ملنے کے بعد مریم نواز نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کردیا -مرین نواز نے آج مسلم لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کی -جس کے بعد مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں خصوصی ٹاسک دیدیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز سے لاہور سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات بھی کی ۔ملاقات کرنے والوں میں ملک سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ ،بلال یاسین، ملک وحید , سہیل شوکت بٹ اور باؤ اختر شامل تھے ۔مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ عوام کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔