مسلم لیگ نون کی قیادت مریم نواز کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوگیا

مریم نواز جو اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے نون لیگ کے ورکرز کو بہت اپیل کرتی تھیں اب ایک بار پھر اپنے کارکنوں کا خون گرمانے کے لیے تیاری پکڑ رہی ہیں انھوں نے شہباز شریف کو بہت سمجھایا تھا کہ پاکستانی قوم کو شعلہ بیان لوگ پسند ہیں اگر آپ مفاہمانہ پالیسی اختیار کریں گے تو ہمارا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کمزور پڑ جائے گا مگر شہباز شریف نے ان کی بات نہ مانی اور پھر وہی ہوا کہ مشکل فیصلوں کا سارا بوجھ بھی نون لیگ پر آگیا اور عوام ان کی پارٹی کے ووٹر بھی ان کی جماعت سے بدظن ہوتے چلے گئے

پنجاب حکومت ہاتھ سے نکلنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نئی سیاسی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے، پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کیلئے مریم نواز کو نائب صدر کے ساتھ نیا عہدہ بھی دیے جانے کا امکان ہے یہی توقع ہے کہ اب انہیں مسلم لیگ ن کی صدارت دے دی جائے گی یا انہیں چیرپرسن بنا دیا جائے گا -یہ بھی فیصلہ ہوگیا کہ مریم نواز آنے والے دنوں میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیادہ وقت گزاریں اس کے لیے ان کے علیحدہ سے دفتر کی تیاری کی جاری ہے۔

  مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر مریم نوازکو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر کے علاوہ مریم نواز کو ایک اضافی عہدہ دینے کا بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور اس کو ہر جگہ متحرک کرنے کیلئے مریم نوازکو باضابطہ اہم ٹاسک مل گیا۔ مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ جاتی امرا ء کے بجائے ماڈل ٹاؤن میں بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور عوام سے ملاقوتوں کا سلسلہ بھی شروع کریں ،اس کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مریم نواز کے لیے الگ سے آفس کی تیاری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔مریم نواز کے لئے دفتر پارٹی سیکرٹریٹ کے عقب میں بنایا جا رہا ہے جہاں وہ بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گی۔ آفس کی جدید تزئین و آرائش کے بعد دفتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو مانیٹر کرنے کے لئے جدید آلات نصب کئے جائیں گے اور وہ اپنا سوشل میڈیا سیل بھی یہیں سے ایکٹیویٹ کریں گی

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی