مسلم لیگ نون کی بڑی وکٹ کرگئی ؛سرگودھا کے سابق ایم ان اے تحریک انصاف میں شامل

سینئر صحافی ہارون الرشید نے 2 روز قبل خبر بریک کی تھی کہ کہ مسلم لیگ سےتعلق رکھنے والے نون لیگ کے ایک سینئر سیاست دان ہفتے کے روز تحریک انصاف میں شمولیت کا �اعلان کریں گے تاہم انھوں نے اس شخصیت کا نام طاہر نہیں کیا تھا -اب ان کے بارے میں معلوم ہوگیا ہے کہ اس سیاستدان کا نام پیر امین الحسنات ہے اور ان کا تعلق بھیرہ سے ہے –

( ن )لیگ کے رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل ہیں،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری ، عامر کیانی پر مشتمل وفد امین الحسنات کا خیرمقدم کرے گا۔ دربار عالیہ بھیرہ شریف کے ہزاروں مریدین بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے،پیرامین الحسنات آج بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔پیرامین الحسنات ، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کاکابینہ کا حصہ رہے ہیں،پیر امین الحسنات 2013 میں مسلم لیگ کے گڑھ این اے 64 سرگودھا سے 1یک لاکھ 56 ہزار ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی