مسلم لیگ نون کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر پر دھاوا

پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی جو پی ڈی ایم میں حکومت گرانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تھےاستعفے دینے کی باتیں کر رہے تھے – اب ایک دوسرے کے خلاف الیکشن بھی لڑرہے ہیں، الزامات بھی لگا رہے ہیں اور اب ایک دوسرے کے گھروں پر حملے بھی کر رہے ہیں


اطلاعات کے مطابق خانیوال میں ضمنی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید میر واثق کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سید میر واثق نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنماؤں عطا اللہ تارڑ، چوہدری وحید اور عبدالغفار ڈوگر سمیت ساٹھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جو ان کے خیال میں ان کے گھر پر حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

میر واثق نے الزام عائید کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے غنڈے زبردستی دروازہ توڑ کر ان کے گھر میں گھس گئے۔ ملزمان نے گھر کی خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ہتھ کنڈوں سے ڈرنے والے نہیں -مسلم لیگ کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ یہ شرمناک حرکات کررہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 506, 452 , 354,148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی