مسلم لیگ نون کا منڈی بہاؤالدین میں جلسہ : پیپلز پارٹی پر ذاتی جیلوں کا الزام

مسلم لیگ (ن) نے آج منڈی بہاؤالدین میں اپنا میدان سجالیا -جس سے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے خطاب کیا اپنے خطا ب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو ملک دشمنوں سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوئی، اور ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔انھوں نے پیپلز پارٹی والوں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدی نہ رکھنے والی جماعت وعدہ کریے کہ وڈیروں کی ذاتی جیلوں کا بھی خاتمہ کریں گے –

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں پی کے ایل آئی بنا جہاں گردوں اور جگر کی پیوند کاری ہوتی ہے۔ نوازشریف کے دور میں پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے ہسپتال بنائے گئے۔ نوازشریف کے دور میں پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے ہسپتال بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2014 میں چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان لانگ مارچ کی وجہ سے مؤخر ہوا، سانحہ اے پی ایس واقعے کے بعد دھرنا ختم کرایا گیا۔ اپنی تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین اور سعودی عرب کے مالی تعاون سے نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 2013 میں نوازشریف نے کسانوں کو سبسڈی اور سستی کھاد دی۔ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زراعت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو دیہاتوں اور قصبوں کے نوجوانوں کو زرعی قرضے دیں گے۔ اس مرتبہ کا الیکشن 2018 کے انتخاب سے بہت مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کیایک بہت تھوڑی تعداد ان جلسوں میں شرکت کررہی ہے اگر یہ کہا جائے کہ آج کا ان کا یہ جلسہ 2018 کے جلسے سے بہت چھوٹا تھا بالکل غلط نہ ہوگا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی