مسلم لیگ نون نےعام انتخابات میں کامیابی کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا

مسلم لیگ نون کی الیکشن کی بھرپور تیاری جاری ہے-اس میں کون سا بیانیہ لے کر عوام میں جانا ہے اور ووٹر کو کس طرح اپنی طرف مائل کرنا ہے اس حوالے سے مشاورت عمل مکمل ہونے کے بعد پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

(ن )لیگ9نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، مسلم لیگ نون عوام کو باور کرائے گی کہ اپنے جلسوں میں عام انتخابات کے بعد حکومت میں آکر سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا اس کے لیے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

نو نکاتی ایجنڈے میں شامل ہوگا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی -سڑکوں کے مزید جال بچھائے جائین گے اور کراچیسے حیدر آباد تک موٹر وے بنے گی ۔نظام عدل و انصاف میں اصلاحات ، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی اصلاح، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی( ن) لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اب مہنگائی کی ستائی عوام ان کے اس بیانیے پر ان کو ووٹ ڈالتی ہے یا نہیں اس کا پتہ 8 فروری کو پولینگ اسٹیشنز پر نون لیگ کے پولنگ بوتھ پر ہونے والے رش سے معلوم ہوجائے گا –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟