پاکستان کی عوام جس طرح کپتان کے ساتھ 8 مئی کو کھڑی ہوئی اس کو پوری دنیا نے دیکھا اور تسلیم کیا پھر ان کا مینڈیٹ بدلا گیا تو بیرونی ممالک سے مینڈیٹ بدلنے والوں کو وہ رسپانس نہیں ملا جس کی انہیں توقع تھی اسی لیے اب حکومت میں موجود افراد یہ محسوس کررہے ہیں کہ اگر پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا اور بیرونی سرمایہ کاری پاکستان لانی ہے تو عمران خان کی اہمیت کو تسلیم کرنا پڑے گا –
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اڈیالہ والوں سے بات چیت ضرور ہونی چاہیے، جاوید لطیف کا تعلق بظاہر مسلم لیگ( ن) سے ہے، جاوید لطیف کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر بیان کریں ، پی ٹی آئی سیاسی مخالفین سے زیادہ فوجی افسران پر اٹیک کررہی ہے، وہ