مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے پرویز الہی کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

مسلم لیگ ق کی 10 رکنی پارلیمانی پارٹی نے پرویز الہی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ کی قیادت میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہونگےاور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے۔انھوں نے ایک بار پھر چوہدری شجاعت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا –

 

 

مسلم لیگ کے 10 اراکین نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں، پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چوہدری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے شرارتیں کرنے والے ناکام ہونگے ۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں – عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی