مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی انضمام کی پیشکش پر غور کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کی سینئر قیادت اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی اکثریت پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ضم ہونےکے حق میں ہے۔

Image Source: Daily Times

پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی مبینہ طور پر اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تجویز پیش کی تھی کہ ان کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کو اس کے ساتھ ضم کر لینا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے اپنی رہائش گاہ زمان ٹاؤن میں صحافیوں سے ملاقات میں یہ تجویز شیئر کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی