مسلم لیگ(ن) کے قائد کی وطن واپسی پرکارکن ائیر پورٹ نہ آئیں

پاکستان مسلم لیگ کے قائد کی وطن واپسی پر نون لیگ نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں مگر ابھی تک ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے آنے کے بعد ملک کے سیاسی حالات کیا ہوں گے اسی لیے پہلے مریم نواز نے اپنے کارکنوں کو لاہور ائر پورٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی مگر اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے اور کارکنوں کو مینار پاکستان پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے -مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ان کو پارٹی قیادت نے مینار پاکستان پہنچنے کا کہہ دیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی نگرانی میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پارٹی قیادت نے کارکنان کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچنے کی کال دی ہے۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر نوازشریف کی آمد پر کارکنان کی بجائے پارٹی کی سینئر قیادت کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں عوامی استقبال سے خطا ب کریں گے۔ ملک بھر سے آنیوالے دیگر رہنما اور کارکنان مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔ مگر ملک میں جتنی مہنگائی بڑھ گئی ہے یہ جلسہ کرنا نون لیگ کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز