مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کر دی

لاہور کو مسلیم لیگ نون کا گڑھ کہا جاتا تھا -اور اپریل 2022 کے تخت لاہور پر نون لیگ کا قبضہ تھا مگر ان گیرہ ماہ مین عمران خان نے لاہور کی نوجوان نسل کو اپنی جانب راغب کرلیا جس کا عملی ثبوت پوری قوم نے 25 مارچ کو دیکھا جب خان نے ایک بار پھر کنٹینر سے بند اور پولیس کے پہرے کے باوجود مینار پاکستان کو کھچا کھچ بھر دیا -اس کے بعد مسلم لیگ نون نے بھی اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے -مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کر دی،پارٹی ممبر شپ کیمپ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نوجوانوں کی پارٹی ممبرشپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں آج سے 9 اپریل تک ممبرشپ کیمپ لگائیں جائیں گے۔پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز براہ راست اس عمل کی نگرانی کریں گی۔پاکستان کی یوتھ مسلم لیگ (ن) کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے۔ نوازشریف نے بھی خصوصی طور پر نوجوانوں کو فرنٹ لائن پر لانے کی ہدایت کی ہے۔نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں انکی سپورٹ سے مسلم لیگ (ن )دوبارہ حکومت بنائے گی۔لاہور کے نوجوان تیار ہو جائیں پارٹی قائد جلد آپکے درمیان ہونگے۔مگر جب تک نواز شریف وطن واپس نہیں آتے ان کا ووٹر مایوس ہی رہے گا اور ان کے جلسوں میں وہ جوش وکروش پیدا نہیں ہوگا جو تحریک انصاف کے جلسوں میں دیکھا جاسکتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی