مسلح افراد نے کراچی میں ٹیلی کام فرم کے سروس سینٹر کو لوٹ لیا

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں دو مسلح مجرموں نے بندوق کی نوک پر ٹیلی کام فرم کے کسٹمر سروس سینٹر کو لوٹ لیا۔
ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پریڈی تھانے کی حدود صدر کے کسٹمر سروس سینٹر میں دو ڈاکوؤں کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکو سروس سینٹر کے فرنچائز میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنا لیا۔ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اپنے چہرے ماسک سے ڈھانپ رکھے تھے۔

Image Source: New York Post

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دکان کے لاکر سے نقدی اکھٹی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وقوعہ کے وقت دو ملازمین موجود تھے ملزمان نے انہیں موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔
ڈکیتی کے بعد ملزمان کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں کراچی کے علاقے بفر زون سے مقامی افراد نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ڈاکو پیدل فرار ہوتے ہوئے نظر آئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مقامی شخص کو اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب تین ڈاکو اسے روک کر کسی قیمتی سامان کی تلاشی لینے لگے۔
یہ وہ لمحہ تھا جب ایک مقامی شخص بندوق لے کر ڈاکوؤں کی طرف بھاگنے لگا۔ ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے کے لیے بھاگنے لگے۔ تین میں سے دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی