مسجد میں اعلانات کروانے پر الیکشن کمیشن نےعابد شیرعلی کو جرمانہ کردیا

مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور نواز شریف کے قریبی رشتہ دار عابد شیرعلی کو الیکشن کمیشن نے جرمانے کی سزا سنادی- عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے مساجد سے اعلانات کروانے پر نوٹس دیا گیا  تھا جس  کاوہ  تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس پر انہیں 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ لیگی رہنما تین روز میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔

عابد شیر علی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سےعمران خان کے مدمقابل ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کیونکہ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہے اور وہ مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں کی وجہ سے محسوس کررہے ہین کہ اگر مہنگائی کا یہی سلسلہ اس طرح چلتا رہا تو الیکشن جیتنا تو ایک طرف اپنی عوام میں جانا بھی ان کے ممبران اسمبلی کے لیے مشکل ہوجا ئے گا اسی لیے اس کا حل نکالنے کے لیے انھوں نے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کے لیے اس طرح کے اعلانات کروائے تھے ۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا