چند روز قبل ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک مسافر نے طیش میں آکر ایک اور مسافر پر پیشاب جیسا گھناؤنا اور شرمناک فعل کردیا تھا آج عدالت نے اس شہری کو سخت سزا سنادی کرنے امریکی ائیر لائنز کی پرواز میں مسافر پر پیشاب والے بھارتی طالب علم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 21 سالہ آریا ووہرا شراب کے نشے میں دھت تھا اسی دواران اس کی ایک دوسرے مسافر سے بحث ہوگئی جس پر آریا وہرا نے ایک مسافر پر پیشاب کر دیا ۔آریا ووہرا امریکا کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم ہے جو نیویارک سے نئی دہلی جانے والی پرواز اے اے 292 میں سفرکررہا تھا ۔امیریکن ایئر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جے ایف کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چلنے والی پرواز جب اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہنچی تو خلل پیدا کرنے والے مسافر سے نمٹنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے انڈین اہلکار موقع پر موجود تھے۔ ایئر لائن نے بیان میں کہا کہ آئندہ مسافر کو ان کی فلائٹ میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آئندہ اسے کسی بھی ملک پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اس کا کسی بھی ملک سفر کرنے کا ویز ا کینسل کردیا گیا ہے –