مساجد میں صرف ویکسینیٹڈ افرادکو نماز کی اجازت : بچوں بوڑھوں اور بیماروں کا داخلہ بند

مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ تعداد7678 مثبت کرونا کیسز کی اطلاع دینے کے ایک دن بعد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مساجد کے لیے ہیلتھ پروٹوکول پر نظرثانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، وبائی امراض کے ردعمل کی نگرانی کرنے والے ادارے نے وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے قالینوں کو ہٹانے اور نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

نماز کی ادئیگی کیلیے آنے والے نمازیوں کو گھر پر وضو کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نماز ہال کے بجائے برآمدوں میں ادا کی جائے گی، جبکہ عبادت گاہوں کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں گے۔

فورم نے یہ بھی سفارش کی کہ کرونا وبا کے پھیلاو کو کو کم کرنے اور بیماروں اور بوڑھوں اور بچوں کو نماز میں شرکت سے روک دیا جائے خطبہ جمعہ کو مختصر رکھا جائے۔

نافذ العمل پابندیوں کے تناظر میں، فورم نے قوم پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت میں متحد ہو جائیں۔

اس ہفتے کے شروع میں، ٹاسک فورس نےایسے اضلاع اور شہروں میں انڈور اجتماعات، شادیوں اور کھانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی جس میں کووِڈ 19 ٹرانسمیشن کی شرح 10 فیصد سے زیادہ تھی۔

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں