مری کےعلاقے علیوٹ میں بارش کےباعث چٹان سرک گئی۔جس کے سبب سڑک کا ایک وسیع حصہ بھی گہری کھائی میں جاگرا ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تو کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہین ملی تاہم اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چٹان کسی بھی وقت آبادی کے اوپر گرسکتی ہے،جس جگہ پر چٹان گرنے کا خدشہ ہے وہاں آبادی اور گھر ہیں،چٹان گرگئی تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے،اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے فوری ریسکیو آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل اسی ماہ کے وسط میں اسی علاقے میں آنے والی آندھی، طوفان اور بارشوں سے مری میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے متعددگھر مسمار ہو گئے وہاں کئی سرکاری عمارتیں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہیں خصوصاً یونین کونسل پوٹھ شریف موضع علیوٹ میں ٹیکنیکل کالج گرلز علیوٹ ہزیرہ کی بلڈنگ کی زیریں فرنٹ دیوار بھی لینڈ سلائیڈنگ سے گر گئی ہے جس سے کالج کے ساتھ مقامی گھربھی متاثر ہوئے ہیں-
مری میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائنڈنگ ،شہری خوفزدہ
17