مریم کے گلے کی سرجری مکمل ؛آپریشن تھیٹر سے روم میں شفٹ ہوگئیں

مریم نواز اور نواز شریف ان دنوں یورپ کے دورےپر ہیں -مریم نواز کا آج گلے کا آپریشن کیا گیا -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن کیا گیا۔ مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، مریم نواز کے گلے کے گلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔نواز شریف اور مریم ایک ہفتے مذید جنیوا میں قیام کریں گے۔ جنیوا کے دورے میں نواز شریف اور مریم کے ساتھ خاندان کے دو اور افراد بھی موجود ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی جنیوا میں ‘کچھ نجی ملاقاتیں’ بھی متوقع ہیں۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف جو پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر بھی ہیں، نے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو بطور چیف آرگنائزر پارٹی کو تمام فنکشنل ٹائرز/سطحوں پر دوبارہ منظم کرنے کا اختیار دیا گیا

ہے۔مریم نواز عنقریب پاکستان آکر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی – جنید صفدر بھی ان کی معاونت کریں گے مگر وہ سیاست میں آنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتے تاہم اگر ان کی والدہ انہیں حکم دیں گی تو وہ لاہور کے ہی کسی حلقے سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا