پاکستان میں مسلم لیگ ن کی سیاست کو عمران خان کے بعد کوئی برباد کرنے پر تلا ہے تو وہ شہباز دور میں بننے والے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ہیں -جن کی اسحاق ڈار کے ساتھ سرد جنگ جاری ہے مگر اب پہلی بار مفتاح اسماعیل نے مریم نواز پر بھی اسی طرح طنز کے نشتر برسائے جس طرح کے ریمارکس مریم نے مفتاح کے بارے میں ایک آڈیو لیک میں کہے تھے یا ان کے خلاف ایک ٹویٹ داغا تھا -سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور آئی ایم ایف کے واپس آنے تک ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔
ہم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ ڈیفالٹ کی طرف جاتی ہے۔۔ پارٹی کی اندرونی چپقلش کے متعلق بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار روز میرے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ مریم نواز کو کچھ کہنا تھا تو فون پر کہہ دیتیں، ٹویٹ کرنا ایک مذاق تھا۔اس سے ان کی پورے پاکستان میں جگ ہنسائی ہوئی -انھوں نے عمران خان کو بھی بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا –
انھوں نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ جس چرح انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا وہ ابتہائی غیر مہزب اور ناشائستہ تھا اور یہ اختیار صرف وزیراعظم کے پاس تھا مگر کسی اور خاتون کے حکم پر شہباز شریف کو ایسا کرنا پڑا انکا کہنا تھا کہ ملک تیزی سے ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس میں سارا قصور موجودہ وزیر خزانہ کا ہے جو اپنے دعوے پورے نہ کرسکے –