مریم نواز 29 جنوری کو پاکستان لوٹیں گی ؛کیپٹن صفدر

پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر جنہیں اب تمام تر پارٹی معاملات سنبھالنے کی ذمہ داری ملنے والی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ان کو پارٹی کا شریک چئیر مین بھی بنا دیا جائے ایک بار پھر گلے سی سرجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پاکستان آنے آنے کے لیے تیار ہیں -اب یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ میاں نواز شریف نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان میں ان کی آمد کے بغیر مسلم لیگ ن کا کوئی مستقبل نہیں اس لیے وہ بھی مریم نواز کے ہمراہ ہی وطن واپس لوٹ رہے ہیں مگر ابھی یہ کنفرم نہیں ہے کہ دونوں باپ بیٹی اکھٹے واپس آئی‌گے یا الگ الگ –
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز دونوں پاکستان آ رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کریں گے ۔

 

نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز “کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ 29جنوری کومریم نوازشام 4بجے لاہورایئر پورٹ پہنچیں گی ، مریم نواز پاکستان آکر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ہماری حکومت ڈی ریل کی ان پر آرٹیکل 6لگے گا۔اب مسلم لیگ نون بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کرے گی-کیونکہ انہیں یہ پتہ ہے کہ نواز شریف اور مریم کو جیل میں ڈالنے میں کس کس کا ہاتھ تھا اور ان کی حکومت گرانے میں کون کون سازش کررہا تھا -مگر ان کی جماعت کو پھر اعظم سواتی ؛شہباز گل اور قاسم سوری جیسے جگرے والے ساتھیوں کی ضرورت پڑے گی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی